۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کتاب ’’سیرۃ الحسین علیہ السلام فی الحدیث والتاریخ ‘‘

حوزہ/ یہ کتاب جو ماہر تاریخ، معروف عالم و محقق علامہ سید جعفر مرتضیٰ عاملی اعلی اللہ کی ۲۴ ؍جلدوں پر مشتمل معرکۃ الآراءکتاب کی دسویں جلد کا ترجمہ ہے۔اس جلد میں سرکار سید الشہداءؑ کی تاریخ وسیرت کے وہ واقعات اور ہدایات نیز آپ کی سیاسی حکمت عملی کے نقوش قلمبند ہیں جن کا تعلق امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد سے لےکر یزید ملعون کے مطالبۂ بیعت سے پہلے تک ہے ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ کتاب ’’سیرۃ الحسین علیہ السلام فی الحدیث والتاریخ ‘‘اب اردو ترجمہ کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔ دوسری مفید کتابوں کی طرح حجۃ الاسلام مولانا فیروز علی بنارسی کی یہ بہترین سعی اور کاوش ہے ۔ادارۂ تنظیم المکاتب نے حسب ضرورت ہر زمانہ میں بہتر سے بہتر کتابیں عوام کی نذر کی ہیں۔

یہ کتاب جو ماہر تاریخ، معروف عالم و محقق علامہ سید جعفر مرتضیٰ عاملی اعلی اللہ کی ۲۴ ؍جلدوں پر مشتمل معرکۃ الآراءکتاب کی دسویں جلد کا ترجمہ ہے۔اس جلد میں سرکار سید الشہداءؑ کی تاریخ وسیرت کے وہ واقعات اور ہدایات نیز آپ کی سیاسی حکمت عملی کے نقوش قلمبند ہیں جن کا تعلق امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد سے لےکر یزید ملعون کے مطالبۂ بیعت سے پہلے تک ہے ۔ 

المختصر صفحات ۳۶۸ مشتمل یہ کتاب حسینی گھرانے اور سماج کی تعمیر میں یہ کتاب سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے نیز خطیبوں کے لئے نادرو نایاب واقعات اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی ہے۔

نوٹ: کتاب کے لئے ادارۂ تنظیم المکاتب سے رابطہ کی تفصیل: فون نمبر اور وہاٹس ایپ: 8090065982۔9044065985

ڈاک کی سہولت بھی موجود ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید علی مہذب نقوی ( خرد) IN 14:09 - 2021/06/03
    1 1
    حوزہ نیوز ایک بہت مفید اسلام نیٹورک ہے ہم اس سے بہت مستفید ہوتے ہیں ۔ نیز یہ کتاب جس کا مطالعہ اس حقیر نے کیا ہے ۔اسے پڑھ کر بالیقین امام مظلوم کی معرفت اور محبت ہمارے دل میں دو چند ہو گئی ہے
  • Seraj Husain IN 16:27 - 2021/06/03
    0 0
    I want to putchase this books
  • محمد رضا IN 14:54 - 2021/06/07
    0 0
    میں نے اس کتاب کا مطالعہ کیا ،جس کے بعد مجھے یہ محسوس ہوا کہ امام حسین علیہ السلام کی سوانح اور ان کی فضیلتوں کو درک کرنے کے لئے جس قدر یہ کتاب معاون ہے کوئی اور نہیں۔ ہمارے خطباء کرام کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔
    • Mahmood Ali Tirmizey PK 07:23 - 2023/09/16
      0 0
      السلام علیکم برادر میں پاکستان سے ھوں۔کیا یہ کتاب مجھے مل سکتی ھے۔جزاک اللہ خیرا۔ حارث کاپی یا سوفٹ کاپی